• خواتین کے متعلقہ احکام و مسائل کو جس تفصیل پر وضاحت اور جامعیت کے ساتھ قرآن و حدیث میں بیان کیاگیا ہے یہ بھی ہمارے دین کی امتیازی خوبی ہےجس میں کوئی دوسرا مذہب اس کا ہمسری کا دعوی نہیں کرسکتا۔دین اسلام کی کمال و جامعیت کی علامت ہے کہ اس میں شعبہ ہائے حیات سے منسلک افراد کی رشدوہدایت کے لیے واضح اور مفصل تعلیمات موجود ہیں جن سے ہر شخص اپنے مسائل و ضروریات کی بابت بآسانی آگاہی حاصل کرسکتا ہے۔

  • اس کتاب میں نہایت جامعیت اور گہرائی کے ساتھ ازدواجی تعلقات اور خانگی معاملات کو موضوع سخن ٹھہرایا گیا ہے اور اس کے متعلق ہر گوشے پر نہایت تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

Title

Go to Top